اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بی این پی کی جانب سے دیے گئے دھرنے پر وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے ایک بیان میں کہا کہ سردار اختر مینگل کا دھرنا ان کا سیاسی حق ہے، اسے چیلنج نہیں کریں گے، ریڈ زون میں کسی کو اجازت نہیں تو سردار صاحب کو بھی نہیں دیں گے، سردار اختر مینگل سے بیٹھ کر بات کریں گے، ان کی بات سنیں گے۔انہوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل نے کہا تھا کہ پریس کلب پر علامتی دھرنا دیں گے جس کی اجازت دی گئی، مسنگ پرسن بلوچستان کا سنگین مسئلہ ہے، اس کی وجوہات خطرناک ہیں، اس مسئلے پر پارلیمنٹ میں بحث کی ضرورت ہے۔نگراں وزیرِ داخلہ نے کہا کہ جب پارلیمنٹ مکمل ہو جائے تو لاپتہ افراد کے معاملے پر بحث ہو، دیکھنا ہو گا۔
سردار اختر مینگل کا دھرنا ان کا سیاسی حق ہے، اسے چیلنج نہیں کریں گے،سرفراز بگٹی

ٹیگز:
سرفراز بگٹی
