کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو بار بار تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ ڈیڈ لائن کے خاتمے سے پہلے پاکستان چھوڑ دیں یہ کسی ایک قومیت کے افراد کے خلاف کارروائی نہیں ہے بلکہ اس پر بلا تخصیص عمل کیا جائے گا بلوچستان سمیت ملک بھی میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالنے میں ایک دن رہ گیا ہے بلوچستان میں وزیر اعلی کی قیادت میں تمام انتظامیہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے بلوچستان کی حکومت پوری لگن اور جانفشانی سے یہ فریضہ انجام دے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ اطلاعات حکومت بلوچستان اور جیو آرگنائزیشن بلوچستان کے زیر انتظام سکندر جمالی آڈیٹوریم سول سیکریٹریٹ کوئٹہ میں بین المذاھب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزیی نے کہا ہے تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو بار بار تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ ڈیڈ لائن کے خاتمے سے پہلے پاکستان چھوڑ دیں یہ کسی ایک قومیت کے افراد کے خلاف کارروائی نہیں ہے بلکہ اس پر بلا تخصیص عمل کیا جائے گا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان میں چند بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش شروع پے الحمد اللہ اس مہم کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں ڈالر کی قیمت میں استحکام سے کوسوں کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے پٹرول کی قیمتوں میں تاریخی کمی آئی جس کا اثر اشیائے خورد و نوش اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر بھی پڑا ہے بلوچستان سمیت ملک بھی میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالنے میں ایک دن رہ گیا ہے بلوچستان میں وزیر اعلی کی قیادت میں تمام انتظامیہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے بلوچستان کی حکومت پوری لگن اور جانفشانی سے یہ فریضہ انجام دے گی ہم نے جو انتظامات کیے ہیں صوبہ بھر سے چن چن کر ایسے لوگوں کو نکالا جائے گا بلوچستان میں تین پوائنٹ بنا دئیے گئے ہیں کوئٹہ پشین اور قلعہ عبداللہ میں پوائینٹ بنائے گئے ہیں تمام نئے داخل ہونے والے غیر قانونی غیر ملکیوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور پہلے سے موجود غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکلنے کے پورے ملک میں ڈیٹا بیس تیار ہے ایسے تمام افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات بھی چلائے جاسکتے ہیں یا انہیں واپسی پر آمادہ کرنے کے لئے روایتی کوششیں بھی کی جائیں گی۔پاکستان میں رہنے والے غیر ملکی غیر قانونی رہائشیوں کی سرگرمیوں پر ریاست کو بہت تشویش ہے ان میں سے بعض افراد قتل ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں بھی ملوث ہیں اور بعض افراد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں پاکستان کو غیر قانونی غیر ملکیوں سے ہر صورت میں نکالا جائے گا اقوام متحدہ نے بھی دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کی سفارش کی ہے صوبائی انتظامیہ کے علاوہ نادرا ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مربوط حکمت عملی سے یہ کام کیا جائے گا اس سلسلے میں فہرستیں تیار کی جارہی ہیں ان تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کا ڈیٹا تیار کرلیا گیا ہے خصوصی ٹیمیں بنادی گئی ہیں غیر ملکیوں کے کیسوں کو جلد نمٹانے کی عدالتوں کو ہدایت کی جارہی ہیں۔
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہر صورت ان کے ملک بھجوایا جائے گا،جان اچکزئی

ٹیگز:
جان اچکزئی
