کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سابق وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع نے طوفان الاقصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں تمام کارکنوں کو مبارک باد دیتا ہوں جنہوں نے بھر پور انداز میں اس کانفرنس میں شرکت کی اور ہمیں اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کے سامنے سرخرو کیا مولانا عبدالوسع کا مزید کہنا تھا آج بلوچستان کے سرزمین پر عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے جمعیت کے علاوہ پورے ملک میں کسی پارٹی نے فلسطینیوں کے حمایت میں کوئی اس طرح کانفرنس کا انعقاد نہیں کیا یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اہل بلوچستان کو جب بھی مولانا فضل الرحمان نے یاد کیا تو وہ حاضر ہوگئے انہوں نے کہا کہ ہم عالمی طاقتوں کے ضمیر کو جگانا چاہتے ہیں دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں امت مسلمہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ سعودی عرب کا خیال یہی ہے کہ میں بچ جاوں گا اسرائیل ایک ایک کر کے تمام مسلمان ممالک کو نیست نابود کرنا چاہتا ہے آج دنیا انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں پر کیو خاموش ہے معصوم بچے خواتین اور بوڑھے بمباری کے شکار ہورہے ہیں پاکستان کے حکمران بھی ہمت کریں اور اپنے مظلوم فلسطینیوں کے مدد کیلئے پہنچ جائیں اس وقت فلسطین میں پانی خوراک ادویات سمیت اخلاقی حمایت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان ہر وقت اپنے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کیلئے تیار ہیں فلسطینی عوام سے اظہار یک جہتی کیلئے کوئٹہ کی عوام کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام طوفان الاقصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت علما اسلام مولانا فیض محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطین کی سرزمین انبیا علیہ سلام کی سرزمین ہے اسرائیل اور اس کے حواری جس طرح فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں وہ قابل مذمت ہے سب سے پہلے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے دور میں مسجد اقصی پر یہودیوں کو قبضہ ختم کردیا گیا اس کے بعد نور الدین زنگی رح نے مسجد اقصی کی آزادی کیلئے جنگ شروع کی اور ایک ممبر بنایا جس پر انہوں کہا میں اس ممبر پر بیٹھ کر خطبہ دوں گا لیکن زندگی نے وفا نہیں کی ان کے کمانڈر صلاح الدین ایوبی نے مسجد اقصی کو آزاد کیا تاہم بعد میں مسلمانوں کی بے اتفاقی کی وجہ سے مسجد اقصی دوبارہ یہودیوں کے پاس چلی گئی اسرائیل اپنے حواریوں کے ساتھ جس طرح مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں وہ قابل مذمت ہے جمعیت علما اسلام نے مسجد اقصی کے آزادی کیلئے آج طوفان الاقصی کانفرنس کو ئٹہ میں انعقاد کیا ہے جمعیت کے کارکن فلسطین کے عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گی جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما وسابق رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام آج مسجد اقصی کی آزادی کیلئے آج مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں طوفان الاقصی کا انعقاد کیا ہے میں تمام کارکنوں کو مبارک باد دیتا ہوں جنہوں نے فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کیلئے کوئٹہ میں موجود ہے اس سے پوری دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ جمعیت علما اسلام فلسطینی عوام کو اکیلے نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار آج کیوفلسطینی عوامی کی نسل کشی پر خاموش ہے۔
جمعیت علما اسلام بلوچستان ہر وقت اپنے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کیلئے تیار ہیں، مولانا عبدالواسع

ٹیگز:
مولانا عبدالواسع
