کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی نگران مشیر اریگیشن میر دانش لانگو نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1948کو بھارت نے کشمیر پہ غاصبانہ قبضہ کیا تھا جس کے بعد سے تاحال مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا کی جا رہی ہے آج بھی کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے سراپا احتجاج ہیں. ان خیالیات کا اظہار انہوں نے نگران حکومت بلوچستان کی جانب سے یو م سیاہ کشمیر کے مناسبت سے نکالی گئی ریلی کی شرکاء سے وزیرعلی بلوچستان میں کی. میر دانش لانگوں نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان بالخصوص بلوچستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ کشمیر منایا گیا اس بابت نگران حکومت بلوچستان نے جی پی او چوک کوئٹہ سے یوم سیاہ کشمیر ریلی نکالی گئی جو وزیراعلی ہاؤس بلوچستان پر اختتام پذیر ہوا. ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر میر دانش لانگو نے اس بات پر زور دیا کے بھارتی قبضے سے ازادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی اور جمہوری حق ہے انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام الناس کی اواز دبائی نہیں جا سکتی. صوبائی مشیر نے بھارتی ظلم اور دہشت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں انہوں نے کہا کہ 76 سالوں سے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی جبر واستبداد کا ہر ہتھکنڈا ناکام ہوا ہے.میر دانش لانگو نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور خطے میں امن و امان اور استحکام کو پروان چڑھنے کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے ریلی کی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نگران مشیر میر دانش لانگو نے اس امر کا اظہار کیا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ازادی نے دنیا پر عیاں کیا ہے کے ظلم و جبر سے کشمیریوں کی تحریک ازادی نہیں دبائی جا سکتی. انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر حال میں کشمیری بھائیوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ خطاب کے اخر میں صوبائی مشیر نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ کشمیری عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کے خلاف اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا کی جا رہی ہے،میر دانش لانگو

ٹیگز:
دانش
