کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بلو چستان سے عوام کی بڑی تعداد نے جلسے میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بلو چستان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ بن چکا ہے،شیخ جعفر خان مندوخیل اور صوبائی قیادت کو بلوچستان میں پارٹی فعال کر نے پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری عبدالوہاب اٹل سے صوبائی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ اگر عوام نے (ن) لیگ کو دوبارہ منتخب کیا تو ہمارا معاشی پلان وہی ہوگا جو ماضی میں تھا، ہمارے 16ماہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے تھے، مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر پاکستان بالخصوص بلو چستان کو معاشی طاقت بنائیں گی۔اس موقع پر صوبائی جوائنٹ سیکرٹری عبدالوہاب اٹل نے کہا ہے کہ بلوچستان سے ہزاروں کی تعداد میں افرادنے قافلے کی شکل میں جلسے میں شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)بلوچستان میں مضبوط اور فعال ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کی انتھک محنت اور کاوششوں کی بدولت آج بلوچستان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ بن چکا ہے۔
بلو چستان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ بن چکا ہے،احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق

ٹیگز:
سعد رفیق
