حب (ڈیلی گرین گوادر)حب سٹی پولیس کی کاروائی تین دن کے اندر رکشہ ڈرائیور قتل کیس میں مطلوب مرکزی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار اس سے قبل اسی قتل کیس کے معمہ کو سٹی پولیس نے 4 گھنٹے کے اندر سلجھا کہ ایک ملزمہ کو گرفتار کیا تھا جس کا مرکزی ملزم روپوش تھا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی حب آصف مستوئی کی ہدایت پر ایس ایچ او حب سٹی حاصل خان قمبرانی اور ڈی ایس پی، سی آئی اے عارف بلوچ کی کاوشوں سے 3 دن کے اندر حب محمودی موڑ کے قریب قتل ہونے والے رکشہ ڈرائیور کے مرکزی ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ رکشہ ڈرائیور کے قتل کے 4 گھنٹے کے اندر حب سٹی پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے قتل کے معمہ کو پہلے ہی سلجھا لیا تھا جس کے بعد قتل کے وقت ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا گیا تھا جس کہ بعد مرکزی ملزم روپوش ہوگیا تھا جس پر حب سٹی پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے آج مرکزی ملزم گل خان مری کو گرفتار کر لیا اور قتل میں استعمال ہونے والی پستول برآمد کر لی حب سٹی پولیس کی کیس کو برق رفتاری سے حل کرنے پہ شہری جو امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تشویش میں تھے کسی حد تک مطمئن ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پورے ضلع کی پولیس ایسے کام کرے تو حب میں امن و امان کی بحالی کو کوئی روک نہیں سکتا۔
حب سٹی پولیس کی کاروائی3 دن کے اندر رکشہ ڈرائیور قتل کیس میں مطلوب مرکزی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

ٹیگز:
پولیس
