کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا نے بیان میں کہا ہے کہ 31 اکتوبر کو لکپاس دھرنے میں ہمارے جائز مطالبات کے حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ زاہد سلیم سے مذاکرات ہوئے مذاکرات میں زمیندار کسان اتحاد کے چیئرمین آغا لعل جان احمد زئی سمیت انجمن تاجران بلوچستان کی کابینہ شریک تھی مذاکرات میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری زاہد سلیم نے تاجروں، ٹرانسپورٹرز، اور زمینداروں کے تحفظات سنے اور انہیں جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل پر جلد عمل درآمد شروع ہوجائے گا اور تمام انتظامی محکموں سے رپورٹ طلب کی جائیگی انہوں 14نومبر کے احتجاج کی کال بھی واپس لینے کی درخواست کی۔ بیان میں انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ہمارے مطالبات کو بہترین انداز میں سنا اور اس پر سنجیدگی ظاہر کرتے ہوئے تمام انتظامی محکموں سے رپورٹ طلب کی ہے،انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ اور ٹرانسپورٹ یونین، زمیندار کسان اتحاد نے 14 نومبر کو پورے بلوچستان کی قومی شاہراہوں کو بند کرنے کی احتجاج کی کال کو واپس لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تاجروں کے حقوق کیلئے ہم ہر وقت صف اول کا کردار ادا کرینگے اور جس طرح کوئٹہ شہر اور قومی شاہراہوں پر بدامنی اور ڈکیتوں کیخلاف ہم انجمن تاجران بلوچستان نے لکپاس کو بارہ گھنٹے ٹریفک کیلئے بند کیا اسی طرح ہم تاجروں کی حقوق اور تحفظ کیلئے پورے بلوچستان کو بھی بند کرسکتے ہیں
14 نومبرکو پورے بلوچستان کی قومی شاہراہوں کوبند کرنے کی احتجاج کی کال کوواپس لیتے ہیں، رحیم آغا

