ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر) کچھی کے علاقے لمجی کے قریب مسلح ڈاکووں کی لوٹ مار مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی درجنوں موبائل فونز سمیت دیگر سامان چھین لیا جبکہ مسلح ڈاکو پک اپ ڈاٹسن بھی چھین کر اپنے ساتھ لے گیے واقعے کے خلاف مسافروں کا شدید احتجاج مین قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا گیا احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی معطل گاڑیوں کی لمبی قطریں لگ گئی پولیس کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے لمجی کے قریب محمد پور کے مقام پر مین قومی شاہراہ پر صبح کے اوقاتکار میں ڈاکووں کی لوٹ مار ویگنز سمیت دیگر گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی درجنوں موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین لیا جبکہ اسی علاقے سے ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر پک اپ ڈاٹسن بھی چھین کر فرار ہوگئے ان واقعات کے خلاف مسافر اور ٹرانسپورٹر سراپا احتجاج بن گیے مین قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہو گء اور گاڑیوں کی لمبی قطریں لگ گئی مسافروں نے الزام عائد کیا کہ جب ڈبکو لوٹ مار کر رہے تھے تو لیویز والے قریب کھڑے رہے اس دوران ہم لوگوں نے انکو مسلسل مدد کے لیے پکارتے رہے لیکن وہ خاموش تماشائی بنے رہیانہوں نے الزام لگایا پولیس ڈاکووں کے ساتھ ملی ہوئی ہے بعد ازاں اعلی انتظامیہ کے حکام موقع پر پہنچ کر احتجاج کرنے والوں سے مزاکرات کرکے احتجاج ختم کروایا گیا۔
کچھی، نامعلوم مسلح ڈاکو مسافروں سے نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار

ٹیگز:
مسلح ڈاکو
