واشک(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے سابق ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ واشک میں شعوری سیاست اجاگر ہو چکی ہے لوگ تاریخی فیصلے کرکے علماء حق کے کاروان میں شامل ہو رہے ہیں جو جمعیت علماء اسلام سے عوام کی محبت ہے اپنی جماعت میں شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار یونین کونسل گڑانگ واشک کلی سلام بیک میں حاجی نور بخش ملازئی مولانا غلام قادر ملازئی عبدالغفار ملازئی محمد یونس ملازئی گل شیر ملازئی ٹکری عبدالباری ملازئی عبداللہ ملازئی عصمت اللہ ملازئی امین اللہ ملازئی احمد ملازئی خیر اللہ ملازئی محمدقاسم ملازئی عزت اللہ ملازئی و دیگر کی میر دوست محمد محمد حسنی پینل سے مستعفی ہو کر خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کی حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ ہمیں ہمارے پیرڈ میں ہمیں سیاسی طور پر اپائج کرنے کے لئے ساڑھے تین سال ہر قسم کی رکاوٹیں کڑی کی گئی ہمارے فنڈز روک دئے گئے مگر ڈیڑھ سالوں میں ہم نے ساڑھے تین سال کے ظلم کی کسر نکال کر ثابت کر دیا کہ عوام نے جس امید کے ساتھ ووٹ دی اس امید کے ہمراہ انکا ساتھ نھباتا رہا اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہیگا اس موقع پر ضلعی نائب امیر و ممبر ضلع کونسل مولانا یار محمد محمدحسنی مولانا حق نواز ملازئی حافظ غلام فاروق تحصیل شاہوگیڑی کے امیر مفتی حبیب اللہ محمدحسنی مولانا اسلام الدین کلاگانی چیف آف کلاگانی سردار نصراللہ کلاگانی حافظ عبد الحمید کبدانی محمد جان میر لیاقت علی عبدالناصر ملازئی بھی موجود تھے۔
لوگ تاریخی فیصلے کرکے علماء حق کے کاروان میں شامل ہو رہے ہیں،حاجی میر زابد ریکی

ٹیگز:
حاجی میر زابد ریکی
