کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن ٹربیونل نے بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 44 میں انتخابی عذرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بدھ کو بلو چستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے حلقہ پی بی 44 انتخابی عذرداری درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی میر عطاء محمد بنگلزئی کے وکیل ایڈووکیٹ نادر چھلگری کی جانب سے دلائل پیش کئے گئے جبکہ حلقہ پی بی 44 سے کامیاب امیدوار رکن اسمبلی میر عبید گورگیج کی جانب سے ایڈووکیٹ امان اللہ کنرانی نے دلائل پیش کئے،جسٹس عبداللہ بلوچ نے سما عت کے دوران بحث مکمل ہو نے پر پی بی 44 کوئٹہ کا فیصلہ محفوظ کر لیا،سماعت کے دوران ایڈووکیٹ محمد راشد ایوب، ایڈووکیٹ بلال محسن، شبیر احمد شیرانی ایڈووکیٹ قاضی نجیب الرحمن ایڈووکیٹ بھی پیش ہوئے اس موقع پر اراکین اسمبلی بھی عدالت میں موجود تھے۔
الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 44 میں انتخابی عذرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

ٹیگز:
الیکشن ٹربیونل
