کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے عدالت عالیہ کی ہدایت پر مختلف شاہراہوں پر احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے عدالت عالیہ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی اسمبلی کے سامنے،ریڈ زون، انسکمب روڈ، زرغون روڈاور حالی روڈ پر تنظیموں کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرانے پرپابندی عائد کردی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144کے تحت کارروائی عمل مین لائی جائے گی۔
کوئٹہ؛ عدالت عالیہ کی ہدایت پر مختلف شاہراہوں پر احتجاج کرنے پر پابندی عائد

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
