کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادرٍ)چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ کینیڈا سے کشیدگی پر امریکا نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کردیا ہے سکھوں کی خالصتان تحریک اور احتجاجی مظاہروں کو مکمل طور پر امریکی حمایت حاصل امریکہ بھارت تعلقات میں بڑی دراڑ پیدا ہو گئی ہے بھارت میں امریکہ کے سفیر ایرک گارسیٹی نے خبردار کیا ہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر قتل تنازعہ کے باعث کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کو بھارتی حکام کے ساتھ غیر معینہ مدت کیلئے رابطہ منقطع کرنا ہوگا بھارت میں امریکی سفیر گارسیٹی کا کہنا ہے کہ امریکہ کو غیر معینہ مدت کیلئے بھارتی حکام کے ساتھ روابط بڑھانے کی بجائے انتہائی محدود کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بھارت سکھوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے سکھ بھارت کی ایک بڑی اقلیت ہیں اور انکے حقوق سے محروم کرنا جمہوری نظام اور روایات کے منافی ہے بھارت نے جمہوریت کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے جمہوریت اقلیتوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق دیتی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کہا ہے کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی افسوسناک اور سنگین ہے. یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا بھارت کو ملک کے اندر جمہوریت کے استحکام پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اپنے بنیادی حقوق کی خاطر آواز بلند کرنے کا یہ ہرگز نہیں کہ اس آواز کو کچل کر رکھ دیا جائے یا اسے موت کے گھاٹ اتار دیا جائے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے مزید کہا کہ بھارت کو ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرنا ہوگا امریکہ میں رہنے والے ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے اور سکھوں کے احتجاجی مظاہروں سے متعلق کوئی تحفظات نہیں اگر کوئی اقلیت اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لئے آواز بلند کرتی ہے تو ایسے میں ان کے حقوق پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے نہ کہ اس شخص یا اقلیت کو بزور طاقت خاموش کروا دیا جائے عالمی برادری اس طرز سوچ کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور مظلوموں کی داد رسی کے لئے انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو کر انکی معدوم ہوتی آواز کو تقویت بخشتی ہے۔
بھارت کو ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرنا ہوگا،سینیٹر محمد عبدالقادر

ٹیگز:
سینیٹر محمد عبدالقادر
