سنجاوی (ڈیلی گرین گوادر) نگراں صوبائی وزیر زراعت سردارزادہ آ صف الرحمان دمڑ نے کہا کہ عوام کا گزر بسر زراعت پر مبنی ہے زراعت کا شعبہ ترقی کرے گا توتو ملک اورصوبہ خوشحال ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلی میر علی مردان خان ڈومکی کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے زراعت جیسا اہم محکمہ میرے حوالے کیا۔انہوں نے کہا کہ دستیاب وقت اختیارات میں بلوچستان میں زراعت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھاؤں گا میں افسران سے بھی یہی کہتا ہوں کہ میں خود دن رات کام کرتا ہوں میرے ہوتے ہوئے اب کام شروع کریں تاکہ زراعت کے شعبے میں ریکارڈ بہتری آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلی میر علی مردان ڈومکی کا ویژن ہے کہ عوام کے مسائل حل اور انکی خدمت کی جائے جو افسران زمینداروں کے مسائل حل نہیں کرینگے زراعت کے شعبے میں بہتری لانے میں ٹال مٹول کرینگے ان کی ہمیں ضرورت نہیں افسران اپنے ڈیوٹیاں یقینی بنائیں اور دستیاب وسائل میں زیادہ سے زیادہ عوام کے مسائل حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملکر زمینداروں کے مسائل پر خاص کر بجلی لوڈ شیڈنگ پر انکے سامنے رکھوں گا وفاقی اور صوبائی حکومت وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کی قیادت میں دن رات کام کررہی ہے جس کے مثبت آثار آنا شروع ہو گئے ہیں نگران حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات اور عوام کے خوشحالی کیلئے دن رات کام کررہی ہے۔
عوام کا گزر بسر زراعت پر مبنی ہے زراعت کا شعبہ ترقی کرے گا توتو ملک اورصوبہ خوشحال ہوگا، نگراں صوبائی وزیر زراعت

ٹیگز:
نگراں صوبائی وزیر زراعت
