کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمداعجاز سواتی اور جسٹس جناب جسٹس روزی خان بڑیچ پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے سابق نگران صوبائی وزیر نوابزادہ جمال رئیسانی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی۔گزشتہ روز ڈویژنل بینچ کی جانب سے نوابزادہ جمال رئیسانی کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی تھی سماعت کے دوران نوابزادہ جمال رئیسانی کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ جمال رئیسانی کے ووٹ کااندراج ہوچکاہے اور الیکشن ایکٹ 2017جمال رئیسانی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتاہے جس پر بینچ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیابعدازاں بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 سے پی پی پی امیدوار جمال رئیسانی کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیدیاالیکشن ٹریبونل نے جمال رئیسانی کے کاغذات نامزدگی کی منظور کرنے کافیصلہ کالعدم قرار دیا تھاالیکشن ٹریبونل نے جمال رئیسانی کو نگراں کابینہ کا حصہ رہنے اور ووٹ کا اندراج نہ ہونے کی وجہ سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے۔
بلوچستان ہائی کورٹ نے جمال رئیسانی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی

ٹیگز:
جمال رئیسانی
