کراچی(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 8 اکتوبرکو گورنرہاوس پر دھرنا دیں گے، کراچی کے سرکاری اداروں میں مقامی لوگ نہیں ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈویلپمنٹ صرف سڑکوں کی نہیں اس میں تعلیم بھی شامل ہے اور تعلیم کے حوالے سے سندھ میں ایک بحران ہے، بااثر لوگ سسٹم کو چلا کر طلبا کا نقصان کررہے ہیں،اس وقت سارا بوجھ طلبا پر پڑ رہا ہے۔حافظ نعیم نے کہا کہ جامعات سمیت تعلیمی اداروں کو گرانٹ نہیں دی گئی، عوام کے پاس تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع نہیں ہیں، کرائے پراسلحہ دیا جائے تو کرائم کیسے رکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت چلاتا ہے لیکن کراچی کے سرکاری اداروں میں مقامی لوگ نہیں، سرکلر ریلوے کے فورمنصوبہ التواء کا شکارہے۔حافظ نعیم نے کہا کہ جرائم ان آبادیوں میں پہنچ گئے جہاں معاشی صورتحال خراب ہے، سسٹم پر ہاتھ ڈالیں گے تو جرائم کم ہوں گے اور 8 اکتوبرکو گورنرہاوس پر دھرنا دیں گے۔

