کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وزیر داخلہ بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈمیر محمد زبیر جمالی کا ہرنائی ہیلی کاپٹر حادثے میں 6جوانوں کی پہلی برسی پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قومی سلامتی کی ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہار سانحہ ہرنائی شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے جاری بیان میں کیا وزیر داخلہ میر محمد زبیر جمالی نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالاروں نے امن کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دی جبکہ شہداء کی قربانیاں رائیگا نہیں جائیں گی۔نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ سانحہ کے شہداء کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا وزیر داخلہ نے شہداء کی درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔
پاک فوج کے سپہ سالاروں نے امن کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دی، میر محمد زبیر جمالی

