نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی متحدہ عرب امارات کے نائب سفیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے متحدہ عرب امارات کے نائب سفیر راشد ال علی سے ملاقات کی متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی نگران وزیر اور نائب سفیر کے درمیان ملاقات میں بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جان اچکزئی نے یو اے ای کے نائب سفیر کو بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئٹہ کے دورے کی دعوت دی یو اے ای کے نائب سفیر نے کوئٹہ کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔