کراچی(ڈیلی گرین گوادر)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے وڈھ قبائلی تنازع پر بیان اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ میں وڈھ کے مسئلے پر تمام قبائلی عمائدین،نواب اسلم رئیسانی،نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی،سرداراسلم بزنجو،مولوی قمر الدین،مولوی فیض صاحب،رکن صوبائی اسمبلی یونس زہری،رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے قبائلی طور پر وڈھ مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی میر ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ میں دونوں فریقین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے تعاون کیا ہے مزید برآں ہم امید رکھتے ہیں کہ دونوں فریقین جنگ بندی پر مکمل عمل درامد کریں گے اورمسئلہ کے حل تک دونوں فریقین ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے بلوچ قوم کو نقصان پہنچے۔
وڈھ مسئلے کو حل کرنے کرنے کے لئے تمام قبائلی عمائدین کا مشکور ہوں، میر ضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ لانگو
