اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس (ر) اصغر حیدر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس (ر) اصغر حیدر نے اپنا استعفیٰ چیئرمین نیب کو ارسال کر دیا۔ پراسیکیوٹر جنرل کے استعفے کے باعث اہم کیسز کی منظوری لٹگ گئی۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس (ر) سید اصغر حیدر نے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا، میرے اوپر کوئی دباو نہیں، نا مجھے کسی نے استعفیٰ دینے کا کہا جسٹس (ر) اصغر حیدر ان کی مدت ملازمت مارچ 2024 میں مکمل ہونا تھی، فروری 2021 میں پی ٹی آئی حکومت نے سید اصغر حیدر کو 3 سال کی توسیع دی تھی۔
190 ملین پاونڈ اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہوچکیں اور رواں ماہ ریفرنس دائر ہونا تھا تاہم پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری کے بغیر نیب عدالت میں ریفرنس دائر نہیں کرسکتا۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب کے بغیر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اور کیسز کی منظوری بھی لٹک گئی جبکہ نیب ترمیمی قانون آنے کے بعد مقدمات کی بحالی کیلئے بھی پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری لازم ہے۔

