اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر ) پاکستان مسلم لیگ ن کےسینئررہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ یہ ایک قومی حکومت تھی جس کی مدت بہت کم تھی انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا ایک گیم چینجر ثابت ہونا تھا، جو پاکستان کے اندرخوشحالی نہیں دیکھنا چاہتے تھے انہوں نے لابنگ کی، پاناما میں 450لوگوں کا نام تھا،نواز شریف کا ذکر نہیں تھا، دنیا کہہ رہی ہے نواز شریف کی سزا بہت بڑا مذاق ہے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ ان کی دشمنی ہم سے نہیں،9،10مئی کو جو کیا کیا چیئرمین پی ٹی آئی کی دشمنی پاکستان سے تھی میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف قوتوں کو پاکستان کے اندرمداخلت کی اجازت دی گئی، پہلے8ماہ ہم نام کے حکومت میں تھے، اختیار کسی اور کے پاس تھا، نومبر 2022تک پچھلی ٹیم اورطاقتور حلقے حکومت سازی کررہے تھے۔
پروگرام میں انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ کی دہری پالیسی تھی، جنرل باجوہ کے پی ڈی ایم کی جماعتوں کے کئی لوگوں سے رابطے تھے، جنرل ریٹائرڈ باجوہ دوسری بار ایکسٹینشن لینا چاہتے تھے، نواز شریف ہمیشہ ایکسٹینشن کے خلاف رہے ہیں۔

