پشین ، سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع پشین میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ضلع پشین کے علا قے سرکاب مہاجر کیمپ میں دہشتگردوں کے خلاف سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ دہشت گردی کے مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد شارپ شوٹر شکرالدین عرف عمر خالدامین اللہ،احمد اللہ اور عبدالفتاح ہلاک ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سے 2 کا تعلق پشین، ایک کا کوئٹہ اور ایک کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، ترجمان کے مطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مقدمہ درج کرکے نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔