کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشین میں ضلعی انتظامیہ اورلیویز فورس کامنشیات بنا نے والی فیکٹریوں پر چھاپہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1ملزم کوگر فتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی گئی۔ لیویز حکام کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پشین حبیب احمد کی نگرانی میں ضلع پشین کے بی ایریا حیدر زئی،نسوزئی اوریارو میں منشیات بنا نے والی 3فیکٹریوں پر چھاپوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم محمد اسحاق کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق چھاپوں کے دوران ساڑھے 37لاکھ روپے مالیت کی 12.5 کلو گرام آئس ڈرگ،3کروڑ روپے مالیت کی 43.44ٹن ریفائنڈ اور ایکسٹریکٹڈ عمان،30لیٹر تیزاب، 4250 لیٹر برف کا نچوڑ،100 ایکس کلوگرام سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ،2000 کلوگرام چونا پتھر سمیت دیگر منشیات بر آمد کر کے قبضے میں لے کی گئیں۔لیویز نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
پشین، لیویز فورس کامنشیات بنا نے والی فیکٹریوں پر چھاپہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1ملزم کوگر فتار بھاری مقدار میں منشیات بر آمد

ٹیگز:
منشیات بر آمد
