سبی(ڈٖیلی گرین گوادر)کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں بختیار آباد میں امن و امان کا جائزہ لیا گیا اور اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،گزشتہ روز کمشنر آفس سبی میں بختیار آباد ڈومکی میں امن وامان بر قرار رکھنے اور سیکورٹی انتظامات کے سلسلے میں کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس سبی رینج علی شیر جکھرانی،ڈپٹی کمشنر منصور قاضی،ایس ایس پی کچھی میر عیسی جان رند،اے ڈی آئی جی سبی شاہد کمال سیلاچی اور ایس پی ہائی وی سمیت پولیس آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس سبی رینج علی شیر جکھرانی نے اجلاس کے شرکاء کو بختیار آباد ڈومکی میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بختیارآباد ہائی وے میں ملوث گینگ اور گروہوں کے بارے میں آگاہ کیا اجلاس میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس سے کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بختیار آباد میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں گے جرائم پیشہ افراد،چوروں اور ڈاکوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جائے گی انہوں نے کہا کہ بختیار آباد میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے مزید چیک پوسٹ قائم کئے جائیں گے اورمزید لیویز کیو آر ایف جوانوں کو بختیار آباد اور قومی شاہراہ پر پوسٹ کیا جائے گااور اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد خود سیکورٹی کی نگرانی کریں گے انہوں نے کہا کہ میں نے پیٹرولنگ کے لئے ایک گاڑی مزید ڈپٹی کمشنر کو فراہم کردی۔ جس پر لیویز کے جوان گشت کریں گے۔علاوہ ازیں کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی کے زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس میں سیکورٹی انتظامات اور دیگر امور کا جائز لیا گیا اجلاس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات،علماء کرام، سپرنٹنڈنٹ اکاونٹ برانچ میر عبدالصمد بنگلزئی سمیت صحافیوں نے بھی نے شرکت کی اجلاس سے کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں گے جلوس کے دوران جلوس کے گزر کاہوں کو خار دار تاریں اور ٹینٹ لگا کر سیل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ فل پروف سیکورٹی کے ساتھ ساتھ جلوس کی تمام روٹس پرصفائی،روشنی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے کہا کہ دین اسلام عدل و انصاف کا پیامبر ہے ہمیں اس مقدس ماہ میں اپنے تمام اختلافات بھلا کر دین اسلام کی سر بلندی کے لئے اپنے آپ کو وقف کردینا چاہیے انہون نے کہا کہ محرم الحرام میں ہمیں اخوت،روا داری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے چودہ سو سال قبل ہونے والے والاواقعہ کربلادنیا کے مذہب کے لئے ایک مثال ہے اور ہمیں اسی جذبہ ایمانی کے ساتھ اپنی زندگی گزارنی چاہیے۔
سبی میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں گے، شاہد سلیم قریشی

ٹیگز:
شاہد سلیم قریشی
