گوادر (ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعہ کے روز منتخب علاقائی اراکین پارلیمنٹ اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے ہمراہ گوادر پہنچے وزیر اعلٰی بلوچستان کو گوادر سے متصل ساحلی علاقے سربندن میں شپ یارڈ کی مجوزہ سائٹ پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سرندن میں شپ یارڈ منصوبے کی افادیت اور مقامی آبادی پر ممکنا منفی اثرات سے متعلق تفصیلی رپورٹ مرتب کی جائے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں ،کسی بھی منصوبے پر عمل درآمد سے قبل مقامی نمائندوں اور آبادی کو اعتماد میں لینا ضروری ہے سربندن یا کسی بھی دوسری سائٹ پر مقامی ماہی گیروں کے تحفظات دور کئے بغیر منصوبے پر عمل درآمد بے سود ہوگا عام آدمی کو اعتماد دلانا ہوگا کہ شپ یارڈ سے مقامی لوگ متاثر نہیں ہوں گے دیکھنا ہوگا کہ سربندن منصوبے سے عام آدمی کی زندگی میں کیا مثبت اثرات مرتب ہوں گے عوامی مفاد کے برعکس کوئی فیصلہ نہیں کریں گے کثیر الجہتی مشاورت کے بعد ہی حتمی فیصلہ لیں گے ، وزیر اعلٰی نے ہدایت کی کہ مقامی منتخب پارلیمانی نمائندے ، عمائدین اور عوام سے مشاورت کرکے قابل قبول فارمولا مرتب کیا جائے تاکہ یہ سب کے لئے قابل قبول ہو ، اس موقع پر وزیر اعلٰی بلوچستان نے ساحلی علاقوں میں غیر قانونی ٹرالنگ پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہی صورتحال رہی تو آئندہ کچھ سالوں میں سمندری حیات معدوم ہوجائیں گی غیر قانونی ٹرالنگ نے سمندری حیات کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے غیر قانونی ٹرالنگ کو سختی سے ہر صورت روکنا ہوگا ، بریفنگ میں رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج، ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، کمشنر مکران ڈویژن داؤد خان خلجی ، ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن و دیگر حکام بھی موجود تھے۔
عوامی مفاد کے برعکس کوئی فیصلہ نہیں کریں گے،کثیر الجہتی مشاورت کے بعد ہی سربندن منصوبے سے متعلق حتمی فیصلہ لیں گے،میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
