مصر میں پانچ منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت منہدم ؛ 9 افراد ہلاک

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک پانچ منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت منہدم ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے. حکام نے بتایا کہ واقعہ میں دیگر زخمی سمیت 4 زندہ بچ جانے والوں کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ متاثرہ اپارٹمنٹ سے ملحق عمارتوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔

مصر کی متعلقہ وزارت نے واقعے میں ہلاک ہونے والے 9 متاثرین کے اہل خانہ کو 60 ہزار مصری پاؤنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ عمارت کس وجہ سے گری۔واضح رہے کہ مصر میں عمارتوں کے گرنے کے واقعات عام ہیں، جہاں ناقص تعمیرات اور دیکھ بھال کی وجہ سے متعدد واقعات پیش آتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے