مجتبی احمد نے انڈ ین کھلا ڑی کو شکست دے کر ملک وصوبے کا نام روشن کیا، بشر یٰ رند
کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بشر یٰ رند نے کہا ہے کہ کھلا ڑی ملک کا ر اثاثہ ہیں۔ان کوتمام ترسہولیات کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے MMAباکسر مجتبی احمد کے ائیرپورٹ پہنچنے پر استقبال کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا یوم کشمیر کے دن سنگا پور میں منعقد ہونے والے مقابلے میں مکسڈ مارشل آرٹس کے مایہ ناز کھلاڑی MMAمجتبی احمد نے انڈ ین کھلا ڑی راحول راجوکو شکست دے کر ملک وصوبے کا نام روشن کیا۔ ہمیں اس بات پرفخر ہے کہ مجتبی احمد کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے۔انہوں نے کہا صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہیں یہاں کے لوگ باصلا حیت ہیں، مجتبی احمد نے انڈین کھلا ڑی کو شکست دے کر ریکارڈ قائم کیااور ہمارا سر کو بلند کیا اور ملک وصوبے کانام دنیا میں روشن کیا۔ انہوں نے کہا صوبے میں کھلا ڑیوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔