کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ خصوصی افراد کا عالمی دن منانے کا مقصد معاشرے میں شعور و انسانی ہمدردی کے جذبات کو ابھارنا ہوتا ہے معذور افراد کو معاشرے کا کارآمد حصہ بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے. انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے. روزگار کے حصول میں ان کیلئے مختص کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے کیونکہ بنیادی انسانی حقوق کا حصول معذوری کے شکار افراد کا بنیادی حق ہے. ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کیلئے صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی تاکہ وہ طبی و نفسیاتی مسائل پر قابو پا سکیں. عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان کی تقریباً 15 فیصد آبادی کسی نہ کسی طرح معذوری کا شکار ہے جسے عام انسان کے مقابلے میں زیادہ توجہ و ہمدردی کی ضرورت ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ یہ ہماری مذہبی و انسانی زمہ داری ہے کہ ہم خصوصی افراد کا ہر لحاظ سے خیال رکھیں تاکہ وہ اپنے آپ کو کسی طرح بھی کمتر نہ سمجھیں اور معاشرے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں.
خصوصی افراد کا عالمی دن منانے کا مقصد معاشرے میں شعور و انسانی ہمدردی کے جذبات کو ابھارنا ہوتا ہے، فرح عظیم شاہ

ٹیگز:
فرح عظیم شاہ
