آج پولیس کے سینکڑوں جوانوں نے خون کے سینکڑوں بیگ عطیہ دے کر ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا ، اظفر مہیسر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان پولیس کے جوانوں کی جانب سے خون کے عطیات جمع کرانے کے مہم کا آغاز پولیس لائن کوئٹہ میں ہوا۔ جسمیں مہمان خصوصی ڈی آی جی آپریشن پولیس بلوچستان اظفر مہیسر اور ایس ایس پی آپریشن زوہئب حسن نے کوئٹہ آن لائن اور ریجنل بلڈ سینٹر کوئٹہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس کے جوان صوبہ کے جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ہر قسم کے فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش ہوتے ہیں۔کیونکہ اسلام کے بنیادی اصولوں میں انسانیت کی خدمت کا درس دیا گیا یے۔اور بلوچستان پولیس اس سہنری اصولوں پر کاربند ہے اور آج پولیس کے سینکڑوں جوانوں بشمول خواتین اہلکاروں نے خون کے سینکڑوں بیگ عطیہ دے ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا۔ انہوں نے سرکاری آفیسران اہلکاروں کے علاوہ عوام سے بھی ان جیسے کارخیر میں بھر پور حصہ اور تعاون کی اپیل کی۔