نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر)نوکنڈی میں لیویز فورس کی کاروائی، بڑی تعداد میں کھاد بر آمد کر کے قبضے میں لے لی، ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر منصور احمد بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظہور احمد بلوچ کی سربراہی میں لیویز فورس نے کاروائی کرتے ہوئے نوکنڈی سے بڑی تعداد کھاد اپنے قبضے میں لے لی، اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظہور احمد بلوچ نے کہا کہ اسکی اسمگلنگ پر مکمل پابندی ہے اس سے مقامی زمینداروں کو نقصانات ہورہے ہیں پورے ملک میں اس کی بحران ہے اس وجہ سے اسکی اسمگلنگ کسی کو اجازت نہیں دینگے عنقریب انکو زمینداروں میں نیلام کرینگے۔
نوکنڈی میں لیویز فورس کی کاروائی، بڑی تعداد میں کھاد بر آمد کر کے قبضے میں لے لی

ٹیگز:
کھاد
