سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر لی
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر لی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں9 رکنی لارجر بنچ کل درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
لارجر بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر ،جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس مظاہر علی نقوی شامل ہیں۔کیس کی سماعت کل دن 11 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔