رمضان کے 21 روز میں مسجد الحرام میں دو کروڑ سے زائد افراد کی آمد
الریاض: رمضان المبارک 1444 ہجری کے آغاز کے بعد سے اکیس روزے تک دو کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد نے مسجد الحرام میں نماز ادا کی عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کی جرنل پریزڈینسی کے سربراہ اور امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ رمضان المبارک کے آغاز سے اکیسویں روزے تک 2 کروڑ دس لاکھ سے زائد افراد مسجد الحرام میں نماز ادائیگی کے لیے آئے۔
عرب میڈیا کی ایک اور رپورٹ میں وزارت خارجہ اور وزارت حج و عمرہ کے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں اب تک گیارہ لاکھ 49 ہزار سے زائد مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔