کچلاک ، پولیس آپریشن، ملزمان کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید

کچلاک (ڈیلی گرین گوادر) کچلاک میں پولیس آپریشن کے دوران 4 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔آپریشن جاری ہے اور اس دوران اب تک ایک ملزم کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔پولیس نے مارے جانیوالے دہشت گرد کی لاش سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں پولیس لائن کوئٹہ منتقل کردی گئی ہیں جہاں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے