اپنے مفاد کے لئے مردم شماری کے عمل کو متاثر کرنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریگا ، حسین واڈیلہ
گوادر (ڈیلی گرین گوادر) اپنے مفاد کے لئے مردم شماری کے عمل کو متاثر کرنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریگا،گوادر کے مردم شماری میں اداروں کی مداخلت تشویشناک ہے، کسی سرکردہ شخصیت کے ایماء پر ادارے مردم شماری کے عمل کو متاثر کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اطہار حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چیئر مین حسین واڈیلہ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی چیئرمین واجہ حسین واڈیلہ نے ضلع گوادر میں مردم شماری کے عمل میں اداروں کی مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے ایک سرکردہ شخصیت کے ایماء پر ادارے مردم شماری کے عمل کو متاثر کرکے گوادر کی آبادی کو کم ظاہر کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں۔واجہ واڈیلہ نے واضح طور پر کہا کہ اپنے مفاد کے لئے مردم شماری کے عمل کو متاثر کرنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کرے گا اور نہ ہی ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کوئی اپنا مرتبہ اور حیثیت بچا سکتا ہے۔مرکزی چیئرمین نے اداروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارے ایسے کس بھی کام میں خود کو دور رکھیں جس سے گوادر کے عوامی مفادات کو نقصان ہو اور انفرادی لوگوں کو فائدہ ہو ورنہ عوامی احتساب ہوگا۔