کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں اقلیتی خواتین کی ترقی اور ان کے لیے معاشی مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ڈبلیو ڈی ڈی) اور محکمہ اقلیتی امور کے مابین ایک باہمی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں یہ معاہدہ مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار، سینیٹر دنیش کمار ایم پی اے روی کمار اور دیگر اہم شخصیات کی موجودگی میں طے پایا۔ ایم او یو پر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیکرٹری سائرہ عطاء اور محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے سیکرٹری سعید احمد عمرانی نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کا مقصد اقلیتی خواتین کے لیے معاشی و اقتصادی ترقی کے مواقع پیدا کرنا، انہیں ہنر مند بنانا اور سرکاری ملازمتوں میں ان کے لیے معاونت فراہم کرنا ہیاس موقع پر مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں اقلیتی خواتین کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں اور اپنے خاندان کی کفالت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اقلیتی خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں ا?گے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی اور ان کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے. پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار نے کہا کہ اقلیتی برادری کی خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس معاہدے کے ذریعے ان کے لیے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے اس اقدام کو اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا. سینیٹر دنیش کمار نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان حکومت خواتین کے حقوق اور ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور یہ معاہدہ ان ہی کوششوں کا ایک حصہ ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقلیتی خواتین کی ترقی سے نہ صرف ان کا معیارِ زندگی بلند ہوگا بلکہ یہ بلوچستان کی مجموعی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کریں گی ایم پی اے روی کمار نے کہا کہ اس معاہدے سے اقلیتی خواتین کی خود مختاری اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تمام برادریوں کی خواتین کو برابری کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے مشیر ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ اقلیتی امور کے اشتراک سے خواتین کی فلاح و بہبود کے نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ اقلیتی برادری کی خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے ٹرینرز کا انتخاب بھی اقلیتی برادری سے ہی کہا جائے گا جس کی بدولت اقلیتی خواتین کو مالی استحکام ملے گا اور وہ اپنے حقوق کے حوالے سے مزید آگاہ ہو سکیں گی انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ بلوچستان میں اقلیتی خواتین کی ترقی کے لیے ایک مثبت قدم ہے جو ان کے لیے روشن مستقبل کی راہیں ہموار کرے گا۔
بلوچستان میں اقلیتی خواتین کی ترقی کیلئے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ اقلیتی امور کے مابین مفاہمتی یادداشت دستخط

ٹیگز:
اقلیتی خواتین
