کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ کے اندر گیزر پھٹنے کے باعث دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ کے اندر گیزر پھٹنے کے باعث دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، قونصل جنرل ایران حسن درویش وند نے کوئٹہ میں صحافیوں کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کی صبح ایرانی قونصلیٹ کے اندر گیزر پھٹنے کی وجہ سے کم نوعیت کا دھماکہ ہوا تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ گیزر کچن کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جس میں کچھ دیر سے گیس لیک ہو رہی تھی جوں ہی گیس جمع ہوئی تو گیزر دھماکے سے پھٹا انہوں نے کہا کہ جس جگہ دھماکہ ہوا وہاں تعمیرات کام جاری ہے جبکہ قونصلیٹ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل اور انقلاب ایران کی 42سالگرہ کے موقع پر بند تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے