کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جا ری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ، ژوب، چمن، زیارت، خضدار، قلات، لسبیلہ،بارکھان، سبی اور نصیر آباد میں آندھی تیز ہوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق قلات میں 7، بارکھان میں 5، لسبیلہ میں 3 اوردالبندین میں 1ملی میٹر بار ش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج (ہفتہ)صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، چمن، زیارت، خضدار، قلات، بارکھان، سبی اور نصیر آبادمیں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے