کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے ملازمین نے ہاؤس ریکوزیشن سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لئے سینڈیکیٹ کمیٹی کا اجلاس نہ بلانے کے خلاف احتجاجی کیمپ قائم کردیا گیا کیمپ میں ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو بیوٹمز ملازمین نے ہاوس ریکوزیشن سمیت دیگر مطالبات منظور نہ کرنے اور یقین دہانی کے باوجود جامعہ کی سینڈیکیٹ کمیٹی کا اجلاس طلب نہ کرنے کے خلاف سر سید بلاک میں احتجاجی کیمپ قائم کردیا جس میں ملازمین کی بڑی تعداد نے دن بھر شرکت کی اور احتجاج ریکارڈ کروایا کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بیوٹمز ملازمین گزشتہ ایک سال سے ہاوس ریکوزیشن، ڈی آر اے کے بقایاجات کی ادائیگی، آرڈرلی الاونس سمیت دیگر حقوق کے حصول کے لئے پرامن طور پر احتجاج کر رہے ہیں جامعہ کی انتظامیہ کی جانب سے ملازم دشمنی کی پالیسی کسی بھی صورت قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آر اے 2021 کے بقایا جات تاحال ادا نہیں کئے گئے ساتھ ہی ملازمین کو یقین دہانی کروانے کے باوجود سینڈیکیٹ کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ ملازمین اب مزید زیادتی برداشت نہیں کریں گے اور ہمارا یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا جب تک سنڈیکیٹ کی میٹنگ منعقد نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے مطالبات پر پیش رفت نہیں کی گئی تو احتجاج کو وسعت دیتے ہوئے مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے
بیوٹمز ملازمین نے احتجاجی کیمپ قائم کرلیا

ٹیگز:
بیوٹمز ملازمین
