کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے سنی کے علاقے میں میرسردار خان رند کے قافلے پر بم دھماکے کی مذمت اور واقعہ میں دو افراد کے جاں بحق اور ایک شخص کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہا ں جاری کردہ ایک مذمتی بیان میں شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں حالات کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے ملک دشمن عناصر صوبے اور ملک کی ترقی نہیں چاہتے سیاسی لوگوں پر حملے مسائل کا حل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر اور مربوط بنانے کے لئے سیکورٹی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیکر حکمت عملی مرتب کرے۔شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں صوبائی حکومت زخمی ہونے والے شخص کو بہترین طبی امداد فراہم کرے۔
بلوچستان میں سیکورٹی کی از سر نو حکمت عملی مرتب کی جائے، شیخ جعفر خان مندوخیل

ٹیگز:
شیخ جعفر خان مندوخیل
