حب (ڈیلی گرین گوادر)ساکران پولیس کی کامیاب کاروائی 1 موٹر سائیکل لفٹر گرفتار 1 موٹر سائیکل برآمدکر لی گئی۔پو لیس کے مطابق ایس ایس پی حب محمد مراد کے احکامات کی روشنی ایس ایچ او ساکران نبی بخش رونجھو کا اپنے پولیس ٹیم کے ہمراہ بند مراد چیک پوسٹ کے قریب دوران اسنیپ چیکنگ کاروائی کراچی پولیس تھانہ نور جہاں کے حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے ملزم محمد اہل ولد ملک قوم بنگالی ساکن شاہنواز بھٹو کالونی کراچی کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش شروع کردی ساکران پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کاروائی جاری ہیں ساکران کے امن وامان کو برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح میں شامل ہے۔
حب ، ساکران پولیس کی کامیاب کاروائی1موٹر سائیکل لفٹر گرفتار1موٹر سائیکل برآمد

ٹیگز:
لفٹر گرفتار
