مریم نواز کے ججز پر سوچے سمجھے حملوں کا واحد ہدف انتخابات سے فرار ہے،عمران خان

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہیکہ مریم نواز کے ججز پر شرمناک اور سوچے سمجھے حملوں کا واحد ہدف انتخابات سے فرار ہے۔ہفتہ کے روز ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ ہدف آئین کو روند کر ہی حاصل ہوگا، سپریم کورٹ آف پاکستان پر حملوں سے یہ گروہ پاکستان میں جنگل کا قانون لانے کے ساتھ وفاق کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم قیادت ہمیں چیلنج کیا کرتی تھی کہ انتخابات چاہتے ہیں تو کیپی اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کریں۔ اب ہم نے مقابلے کیلئے پکارا ہے تو انتخابات کے نام سے ہی ان کی جان نکلی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے