شرپسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے،میر ضیاء لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوہلو آئی ڈی دھماکہ میں سیکورٹی فورسز کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر داخلہ نے شہید افسران کی لواحقین سے دکھ اور تعزیت کا اظہار بھی کیا وزیر داخلہ نے کہا کہ شرپسندوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے وزیر داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایات دی کہ واقعہ کے زخمیوں کو طبی صحت سہولیات فراہم کی جاے انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے واقعے میں شہید افسران کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے