کشمیری عوام پچھلے کئی عشروں سے بھارتی ظلم و جبر کے شکار ہیں ، میرجان محمد جمالی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)قائمقام گورنر بلوچستان میرجان محمد جمالی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام پچھلے کئی عشروں سے بھارتی ظلم و جبر کے شکار ہیں اس ضمن میں پاکستان نے روز آول سے کشمیر اور کشمیری قوم کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھی ہے اور انکے ساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی کو دنیا کے ہر فورم پر اُجاگر بھی کرتا آرہا ہے. انہوں نے کہا پانچ فروری کو کشمیر ڈے منانے کا مقصد اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرنا ہے. پاکستان کا شروع سے واضح موقف ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں لہذا عالمی رائے کو انکے حق میں استوار کرنا اشد ضروری ہے. قائمقام گورنر بلوچستان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر اسکا مکمل قبضہ اور بھارتی آئین کے ارٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی نہ صرف تمام قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے بھارت کا اپنا غیرجمہوری چہرہ بھی دنیا کے سامنے بینقاب ہوا. کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو روکنے کیلئے ان پر مختلف قسم کے مظالم ڈھائے جارہے ہیں لیکن اسکے باوجود وہ انتہائی صبر و استقامت کے ساتھ اُن تمام مظالم اور کٹھن حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی آزادی کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں. قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری قوم اپنی جدوجہد میں مکمل طور پر کامیاب اور سرخرو ہوں گی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے