کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈائریکٹر جنرل محکمہ خوراک بلوچستان ظفر اللہ نے کہا ہے کہ فورٹیفائیڈ آٹا انسانی جسم کیلئے ضروری ہے اور محکمہ خوراک فلور مل مالکان سے ملکر فورٹیفائیڈ فوڈ کی فراہمی کو یقینی بنائیگی کوئٹہ اور پشین کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے شہرسندھ اور پنجاب سے آٹا درآمد کرتے ہیں جس کیلئے ضروری ہے کہ پنجاب اور سندھ سے درآمد ہونیوالا آٹا بھی فورٹیفائیڈ ہو ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشین ریسٹ ہاوس میں منعقد ہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب نیوٹریشنل انٹرنیشنل کے پروگرام منیجر ڈاکٹر عرفان اللہ، صوبائی پروگرام منیجر محمد قوی خان فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیدار بدرالدین کاکڑ سمیت کوئٹہ اور پشین سے تعلق رکھنے والے مل مالکان بھی شریک تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ خوراک ظفر اللہ نے کہا کہ بلوچستان کی آبادی دیگر صوبوں کی نسبت کم ہے لیکن کوئٹہ اور پشین میں قائم فلور ملز کسی حد تک اس آباد کیلئے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں انھوں نے کہا کہ شہریوں میں فورٹیفائیڈ فوڈ کے استعمال کیلئے آگاہی کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کی جانب سے فورٹیفائیڈ آٹے کی ڈیمانڈ ہو تو فلور ملز سمیت تاجربرادری بھی فورٹیفائیڈ فلور کر ترجیح دیگی انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں کوئٹہ اور پشین کے علاوہ سندھ اور پنجاب سے بھی آٹا درآمدکیا جاتا ہے ضرورت اس امر کی کہ پنجاب اور سندھ سے درآمد ہونیوالا آٹا فورٹیفائیڈ ہو تاکہ شہریوں کو فائدہ پہنچ سکے نیوٹریشن انٹرنیشنل کے پروگرام منیجر ڈاکٹر عرفان اللہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹریشن انٹر نیشنل اور فلور مل مالکان کے درمیان سیشن منعقد کرنے کا مقصد ملز مالکا ن میں فورٹیفائیڈ آٹے کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا تھا انھوں نے کہا کہ سیشن میں نہ صرف فلور مل مالکان کو آگاہی دی گئی بلکہ فورٹیفائیڈ اور معیاری آٹے کی استعمال اور اس کی افادیت کو ترجیحات میں شامل کرنے پر زور دیا گیا ڈاکٹر عرفان اللہ نے کہا کہ قانون سازی کے بعد اب فورٹیفائیڈ فوڈ کے رولز اور ریگولیشن پر توجہ دیکر اسے حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا پاکستان فلور ملزکے رہنمابدرالدین کاکڑ نے کہا کہ فورٹیفائیڈ فوڈ سے متعلق آگاہی سیشن انتہائی مفید رہا اور محکمہ خوراک کے ساتھ مل کرکے جب دیگر معاملات طے ہوجائیں گے تو فورٹیفائیڈ فلور کا اجرابھی شروع ہوگا اس وقت قانون سازی کا عمل مکمل ہوچکا ہے،نیوٹریشن انٹرنیشنل اور محکمہ خوراک کے ساتھ ملکر اس کے رولز اور ریگولیشنز کو حتمی شکل دینگے تاکہ اس قانون پر جلد از جلد عملدرآمد کیا جاسکے انھوں نے کہاکہ فورٹیفائیڈ فوڈ کا استعمال ایک قومی فریضہ بن چکا ہے اس مہنگائی کے دور میں وٹامز جیسے غذا کا استعمال غریب شہریوں کی بس کی بات نہیں شہریوں کو فورٹیفائیڈ آٹے کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے وٹامزکیلئے ہزاروں تجویز دیئے جاتے لیکن ناخواندگی کے باعث شہریوں میں آگاہی نہیں جس کی وجہ سے شہری فورٹیفائیڈ فوڈ کی افادیت سے محروم ہیں نیوٹریشن انٹرنیشنل اور دیگر اداروں کو چایئے کہ فورٹیفائیڈ فوڈ کے لئے شعور آگاہی ضروری ہے۔
محکمہ خوراک فلور مل مالکان سے ملکر فورٹیفائیڈ فوڈ کی فراہمی کو یقینی بنائیگی، ظفراللہ

ٹیگز:
محکمہ خوراک
