بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے ، میر چنگیز خان جمالی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکر ٹری روزی خان کاکڑ، سیکر ٹری اطلاعات سر دار سر بلند خان جو گیزئی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے،کشمیر زمینی تنازعہ نہیں یہ حق خودارادیت کا معاملہ ہے،بھارت نو لاکھ درندہ صفت افواج نے کشمیر کے اندر وہ کونسا مظالم ہے جو کشمیریوں پر نہ ڈھا ہو، پاکستان کے عوام اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی و کشمیری اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ ہیں ہم ان کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت سے کسی طور دستبردار نہیں ہونگے۔ یہ بات انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کا حوصلہ توڑنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے پاکستان کشمیر یوں کا وکیل ہے کشمیریوں نے اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کر رکھا ہے اور اس کی بنیاد انتہائی مضبوط و مستحکم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کشمیر پر اپنی چال چل چکا اب ہمیں چاہیے کہ ٹھوس اقدامات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو پوری قوت سے اجاگر کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مظلوم کشمیر ی کے ساتھ آج یوم یکجہتی کشمیر اس تجدید عہد کے ساتھ منایا رہے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیر ی آزادی کی اس تحریک میں تنہا نہیں بلکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام ان کے شان بشانہ ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اپنی آزادی کی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حق خودارادیت نہیں مل جاتا،پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے کشمیری شہدا کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔