کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اجتماعی ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی ہے تاکہ حلقے کے عوام کے لئے صحت، تعلیم، روڈ انفراسٹرکچر اور انتظامی سہولتوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ انشااللہ یہ اجتماعی ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہوں گے جو نہ صرف میرے حلقے بلکہ پورے کیچ اور مکران کے عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ کسی عام بلوچ کی چادر و چار دیواری کی پامالی اور ان کی جان و مال کو نقصان پہنچانا نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ یہ اقدام انسانی اور بلوچی روایات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ حکومت اس واقعے میں ملوث عناصر کی سرکوبی کرے گی اور متاثرین کو ہر صورت انصاف فراہم کرے گی
عام بلوچ کی چادر و چار دیواری کی پامالی قابلِ مذمت عمل ہے،میر ظہور بلیدی

ٹیگز:
میر ظہور بلیدی
