پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) ایس پی پنجگور عنایت اللہ بنگلزئی کی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او امام بخش بلوچ اور ایس ایچ او سٹی ایس آئی عبد الاحد و دیگر پولیس ملزمان نے مختلف جگہوں میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا۔تفصیلات کے مطابق.ملزم اجمل ولد ظفرجان قوم بلوچ سکنہ سندے سر عیسی پنجگور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک (01) عدد ٹی ٹی پستول بمعہ میگزین اور زندہ روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 15/2023 بجرم زیر دفعہ 15/D Arms Act پولیس تھانہ سٹی میں درج رجسٹر کیاگیا۔ ملزم محمد انور ولد نور محمد قوم بلوچ سکنہ پھل آباد حال چتکان پنجگور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک (01) عدد کلاشنکوف (SMG) بمعہ تین (03) عدد میگزین اور ساٹھ (60) عدد زندہ روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 16/2023 بجرم زیر دفعہ 17/B Arms Act پولیس تھانہ سٹی میں درج رجسٹر کیاگیا۔ملزم نعیم ولد نور محمد قوم بلوچ سکنہ پھل آباد حال چتکان پنجگور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک (01) عدد کلاشنکوف (SMG) بمعہ ایک (01) عدد میگزین اور بیس (20) عدد زندہ روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 17/2023 بجرم زیر دفعہ 17/B Arms Act پولیس تھانہ سٹی میں درج رجسٹر کیاگیا۔ ملزم باقر ولد نور محمد قوم بلوچ سکنہ پھل آباد حال چتکان پنجگور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک (01) عدد 9MM پستول بمعہ میگزین اور زندہ روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 18/2023 بجرم زیر دفعہ 15/D Arms Act پولیس تھانہ سٹی میں درج رجسٹر کیاگیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پنجگور پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتا ر کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

ٹیگز:
ملزمان کو گرفتا ر
