گوادر(ڈیلی گرین گوادر)اورماڑہ کے قریب کار حادثہ، آگ لگنے سے دو افراد جاں بحق اورماڑہ: مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب ایک المناک حادثے میں دو افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے،تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب گ?وز بل کے مقام پر اورماڑہ سے خضدار جانے والی کرولا کار گاڑی ٹائر پھٹ جانے کے سبب حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود پٹرول کے باعث فوری طور پر آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ اتنی شدید تھی کہ گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی اور اس میں سوار دو افراد بری طرح جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت محمد اظہر جن کا تعلق حب چوکی سے تھا اور محمد وسیم جو خضدار کے رہائشی تھے کے ناموں سے ہوئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ دونوں افراد کی لاشوں کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے اورماڑہ کے پی این ایس درمان جاہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
اورماڑہ کے قریب کار میں حادثہ، آگ لگنے سے دو افراد جاں بحق

ٹیگز:
اورماڑہ
