شہدا ہمارے سر کا تاج ہیں ہماری فورسز دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کرتے رہیں گی، ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ضلع بولان میں لیویز چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمّت کی ہے وزیر داخلہ کاحملے کے نتیجے میں لیویز اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملے کی پر زور مذمّت کرتا ہوں جبکہ شہدا ہمارے سر کا تاج ہیں ہماری فورسز دہشت گرد عناصر کا آخری حد تک پیچھا کرتے رہیں گے اورملک سے دہشتگردی کے ناسور کا صفایا ہو کر رہے گا۔ وزیر داخلہ نے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ شہید کی ملک کے دفاع اور امن کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو قبول فرمائیاور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے