کوئٹہ/کراچی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے اور بلوچستان کے نوجوان سیاستدان میرے بچے ہیں بلوچستان کے حقوق دلاؤنگاسابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا بہت جلد بلوچستان کا دورہ کروں گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں بلوچستان کا بہت اہم کردار رہا ہے انہوں نے کہا کہ جو بلوچستان کیناراض بلوچ ہے وہ واپس آجائیں ہمارے بھائی ہیں آصف علی زرداری نے کہا کہ بہت جلد اگلا پڑا بلوچستان کی طرف کروں گا ان خیالات کا اظہار کار انہوں نے چیف آف موسی خیل سردار محمد حنیف خان کی زرداری ہاؤس میں ملاقات میں کیا سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد چیف آف موسی خیل سردار محمد حنیف خان پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل کا اعلان کیا.سردار محمد حنیف خان موسی خیل نے یواین ایکو بتایا کہ صدر زرداری اور بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن سینیٹر سردار محمد اعظم خان کے صاحبزادے سردار محمد حنیف خان موسی خیل کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیت بھی ہوئی سابق صدر زرداری نے چیف آف موسی خیل سردار محمد حنیف خان کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے، ناراض بلوچ واپس آجائیں،آصف علی زرداری

ٹیگز:
آصف علی زرداری
