اپوزیشن ملکی اداروں کیخلاف بات کرکے ملک کو کمزور کرنے کی سازش کررہی ہے بشریٰ رند

کوئٹہ: بلوچستان کی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات بشریٰ رندنے کہا ہے کہ پی ڈی ایم آہستہ آہستہ ناکامی کی طرف جارہی ہے پی ڈی ایم کے جلسوں میں شرکاء کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی قیادت لورالائی کے جلسے میں نظر نہیں آئی۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر نواز ناصر کے ہمراہ آفیسر زکلب کوئٹہ میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ پارلیمانی سیکرٹری بشری رند نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ان کو ہدف بنارہے ہیں جو ہماری حفاظت کرتے ہیں ملکی اداروں کیخلاف بات کرناملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں اپوزیشن ملکی اداروں کیخلاف بات کرکے ملک کو کمزور کرنے کی سازش کررہی ہے دنیا میں سیاست ہوتی ہے اور اپوزیشن بھی،مگر کوئی ملکی اداروں کیخلاف بات نہیں کرتا بشریٰ رندکا کہنا ہے کہ اپوزیشن ذاتی مفادات کیلئے ملک کیلئے مسائل پیدا کررہی ہے،بشری رند نے کہا کہ ملک میں مہنگائی،غربت اورکرپشن کی وجہ ماضی کی حکومتیں ہیں موجودہ اپوزیشن کی جماعتوں نے اپنے ادوار میں غربت اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کیابشری رند نے کہا کہ ایسی سیاست نہ کی جائے جس سے عوام کا نقصان ہوجلسوں میں بلاکر اپوزیشن جماعتیں عوام کو کورونا کا شکار کرنے کے درپے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے